
سرینگر، 18 اگست (ہ س)۔ سرینگر کے پاریم پورہ فروٹ منڈی میں منگل کو ایک 50 سالہ شخص کی اسکوٹی کے ٹرک سے ٹکر کے بعد موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ فروٹ منڈی، پاریم پورہ میں اس وقت پیش آیا جب اس شخص کی اسکوٹی زیررجسٹریشن نمبر جے کے13سی-9806 ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شخص زخمی ہوا اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعد میں اس شخص کی شناخت محمد انور ماگرے (50) ولد محمد عبداللہ ماگرے ساکن کلوار ٹنگمرگ کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir