اے ایم یو کے مختلف شعبوں اور اکائیوں کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے
اے ایم یو کے مختلف شعبوں اور اکائیوں کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے علی گڑھ، 18 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی اور اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے یوم آزادی سے متعلق سرگرمیوں کے تح
ایک پیڑ ماں کے نام


اے ایم یو کے مختلف شعبوں اور اکائیوں کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے

علی گڑھ، 18 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی اور اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے یوم آزادی سے متعلق سرگرمیوں کے تحت ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا، جس کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ، حب الوطنی اور سرسبز مستقبل کے تئیں اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شعبہ ریاضی میں منعقدہ پروگرام میں فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر سید نوشاد احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر اسماء علی، پروفیسر رئیس احمد اور پروفیسر کلیم الدین احمد بھی شریک ہوئے اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ کے اراکین اور ریسرچ اسکالرز موجود تھے۔ اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں شجرکاری مہم، اسکول کے احاطے میں ماؤوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔

پرنسپل مسٹر جاوید اختر اور وائس پرنسپل محترمہ پاکیزہ خان کے علاوہ اساتذہ اور طالبات نے پروگرام میں شرکت کی۔ پرنسپل اور طالبات نے اپنی ماؤں کے نام پر اشوک اور پھولدار پودے لگائے، جبکہ طالبات نے ان پودوں کی پرورش اور نگہداشت کا عہد کیا۔ ‘ایک ماں، ایک پیڑ’ اور ‘ایک درخت لگائیں، ایک زندگی بچائیں’ جیسے نعروں نے مہم کے جذبے کو تقویت بخشی۔ پروگرام کا اہتمام کلچرل انچارج مس نازش صدیقی نے کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande