اے ایم یو این سی سی یونٹ میں طلبہ کا رجسٹریشن شروع
اے ایم یو این سی سی یونٹ میں طلبہ کا رجسٹریشن شروع علی گڑھ، 18 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یونٹ نے 1/8اور 2/8 کمپنیوں میں یونیورسٹی کے طلبہ کا رجسٹریشن شروع کردیا ہے۔ این سی سی میں رجسٹریشن کے متعدد فوائد ہیں
این سی سی


اے ایم یو این سی سی یونٹ میں طلبہ کا رجسٹریشن شروع

علی گڑھ، 18 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یونٹ نے 1/8اور 2/8 کمپنیوں میں یونیورسٹی کے طلبہ کا رجسٹریشن شروع کردیا ہے۔

این سی سی میں رجسٹریشن کے متعدد فوائد ہیں، جن میں سروسز سلیکشن بورڈ کے انٹرویو کے لیے اہلیت، اگنی ویر اور دیگر فورسز میں مخصوص نشستیں، پبلک سروس کمیشن اور یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں ترجیح اور مختلف کورسز میں داخلے کے دوران ملنے والے فوائد شامل ہیں۔

خواہش مند طلبہ اپنے رجسٹریشن کے لیے اے ایم یو کے شعبہ جغرافیہ کے سامنے واقع این سی سی دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ این سی سی پروگرام کا مقصد طلبہ میں قیادت، ڈسپلن، سماجی ذمہ داری اور خدمت کا جذبہ پیدا کرنا اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں انھیں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرناہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande