
حیدرآباد،18اگست(ہ س)۔اردو زبان نے عالمی سطح پر اپنی ایک پہچان بنائی ہے ، اسلامی علوم ،دینی معلومات اور برصغیر کے مسلمانوں کے علمی و تہذیبی ورثے کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو اردو زبان کی حفاظت محض ایک زبان کی حفاظت نہیں بلکہ ایک عظیم علمی ذخیرے کے تحفظ کا عظیم ذریعہ ہے اردو اگرچہ اسلام کی بنیادی زبان نہیں ہے لیکن برصغیر میں اسلام کو سمجھنے، سمجھانے اور عام کرنے میں اردو نے غیر معمولی کردار کیا ہے ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی نے اپنے صحافتی بیان میں کیا اور اس حقیقت سے آگاہ کیا کہ دینی علوم کا عظیم ذخیرہ اردو زبان میں مہیا ہے ،تفسیر ،حدیث، فقہ ،سیرت ،عقائد، تصوف اخلاق، اسلامی تاریخ اور دعوت و اصلاح اور معاشرت و معاملات کے ذیلی ہزاروں موضوعات پر اردو میں لاکھوں صفحات پر علمی ذخیرہ اور سرمایہ موجود ہے، عربی زبان کے بعد اسلامی معلومات تک رسائی کا سب سے بڑا ذریعہ اردو ہے اسی کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت بھی ہے کہ ہندوستان، پاکستان اور برصغیر کے دوسرے علاقوں میں مدارس ،علمائ ،خطبائ اور دینی مصنفین و مولفین نے اردو کو علمی رابطہ کی زبان بنایا ، عربی علوم کی تشریح و تفہیم میں اردو نے ایک پُل کا کردار ادا کیا ہے، ان ممالک کے منبر و محراب کی زبان بھی اردو ہی رہی ہے ۔ مولانا نے یہ بھی فرمایا کہ برصغیر کے ایک بڑے حصے میں جمعے کے علاوہ دینی اجتماعات ،اصلاحی مجالس اور مذہبی بیانات میں اردو آج بھی موثر زبان ہے اور اس زبان سے ان ممالک کے افراد بہت زیادہ مانوس ہیں۔ اردو زبان کی بقائ ہم سب کی تہذیبی ذمہ داری ہے، مولانا غیاث احمد رشادی نے اردو کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ یہ کہ ان کی چھوٹی بڑی دیڑھ سو سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ 16اگست 2026کے ایک پروگرام میں رشادی پبلشرز سے چھ کتابوں کا اجرائ عمل میں آیا جن میں تین کتابیں مولانا غیاث احمد رشادی کی تحریر کردہ ہیں۔ پہچانو! اپنے معبود حقیقی کو ، اسلامی ممالک کوئز، اخلاق و کردار کے ہیرے موتی اور مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی کی کتاب ’’وراثت کی تقسیم کیسے کریں‘‘ اور مفتی مکرم محی الدین قاسمی حسامی اور مفتی مجاہد خان قاسمی کی مشترکہ تصنیف ’’اسلام کا نظام وصیت اور قانون وراثت ‘‘ مولانا غیاث احمد رشادی نے عامۃ المسلمین کے اپیل کی کہ وہ خود بھی اردو زبان کا تحفظ کریں اور اپنی نسلوں کو بھی اردو زبان سے باخبر رکھیں تاکہ ہماری تہذیب برقرار رہے۔ ان کتابوں کی تفصیلات کیلئے رشادی پبلشرز کے نمبر 8019878784پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais