
علی فضل اور پنکج ترپاٹھی کی انتہائی متوقع فلم ”مرزا پور: دی مووی“ کے لیے شائقین کا جوش و خروش جاری ہے۔ ٹریلر کے بعد اب میکرز نے فلم کا پہلا رومانوی نغمہ ’واروں فارایور‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس گانے میں علی فضل، جتیندر کمار، شویتا ترپاٹھی اور شریا پلگاونکر نظر آ رہے ہیں۔ یہ نغمہ فرحان اختر کے ایکسل میوزک کے ذریعے ریلیز کیا گیا ہے۔
محبت اور رشتوں کی جھلک پیش کرتا ہے نغمہ
واروں فار ایور‘ نغمہ4 منٹ 12 سیکنڈ طویل ہے اور اس میں مرزا پور کی دنیا میں محبت اور رشتوں کی جھلک اور رشتوں اور جذبات کا ایک الگ رنگ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس نغمے کو آنند بھاسکر نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کے بول گنی دیوان نے لکھے ہیں۔ شریا گھوشال اور رومی نے اپنی آوازیں دی ہیں۔ رشی گریدھر اورتانوی جوشی نے اس کا میوزک پروڈکشن سنبھالا ہے۔ یہ ایکسل میوزک کی طرف سے جاری کیا گیا’مرزا پور: دی مووی‘ کا دوسرا گانا ہے۔ اس سے قبل فلم کا گانا ’2 نمبری‘ ریلیز کیا گیا تھا۔ اس نئے رومانوی ٹریک کے ذریعے میکرز نے فلم کی کہانی میں موجود رشتوں اور جذباتی پہلوو¿ں کی جھلک پیش کی ہے۔
فلم 4 ستمبر کو سینما گھروں میں دستک دے گی
’مرزا پور: دی مووی‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا اور اسے شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس ملا۔ علی فضل اور پنکج ترپاٹھی کے علاوہ اس فلم میں دیوینندو، روی کشن، رسیکا دگل، شویتا ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی، شریا پیلگاونکر اور جتیندر کمار جیسے اداکار بھی ہیں۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار ہونے والی یہ فلم 4 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔’مرزا پور‘ کی مقبولیت بھری دنیا کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے شائقین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد