
اداکار اکشے اوبرائے اور ہیلی دارو والا کی آنے والی کرائم- سسپنس سوشل ڈرامہ ”لو لاٹری“ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ 38 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں محبت، شادی، اعتماد اور قانونی تنازعات میں بدلنے والے رشتوں کی کہانی کی جھلک ہے۔ اس فلم میں الیمنی، قانونی لڑائی اور خواتین کے حق میں بنائے گئے قوانین کے مبینہ غلط استعمال جیسے حساس مدعوں کے ساتھ مردوں کے حقوق سے متعلق سوالوں کو بھی اٹھایا گیا ہے۔کورٹ روم ، پراسرار واقعات اور گولی چلنے کی آواز کے درمیان ٹیزر کہانی کے سسپنس کو برقرار رکھتا ہے۔
اکشے اوبرائے کا کردار کئی سوالات اور الجھنوں کے درمیان پھنسا نظر آتا ہے۔ ٹیزر کا آخری حصہ میں کورٹ روم میں بجتا ہتھوڑا اور اچانک سنائی دیتی گولی کی آواز کہانی میں ایک بڑے موڑ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ فلم کے موضوع کے بارے میں اکشے نے کہا کہ معاشرے میں بہت سے مرد ایسے مسائل پر کھل کر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض قوانین کے مبینہ غلط استعمال سے متاثر ہونے والوں کی آواز کو سامنے لانا ضروری ہے اور اس طرح کے حالات نہ صرف مردوں بلکہ ان کے خاندان کی خواتین کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
ہدایت کار اروند پانڈے نے کہا کہ فلم کا مقصد کسی ایک جنس پر الزام لگانا نہیں بلکہ یہ دکھانا ہے کہ جب رشتے، قانون اور ذاتی جھگڑے الجھ جائیں تو حالات کہاں تک جا سکتے ہیں۔ کلدیپ بھارگو ’تشار‘ کے پروڈکشن اور انکور کھتری کی تحریر کردہ اس فلم میں کبیر دہان سنگھ، وجینت کوہلی، ہیمنت پانڈے، اندرا کرشنن اور سنتوش شکلا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ سنیما گنج فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی ’لو لاٹری‘ 18 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد