گالے ٹیسٹ: سونل دنوشا کی سنچری کے باوجود سری لنکا 284 رن پر آل آؤٹ، ہندوستان کو 178 رن کی برتری
گالے، 17 اگست (ہ س)۔ سونل دینوشا کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 284 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 462 رن بنائے تھے ، جس سے اسے 178 رن کی مضبوط برتری حاصل ہوئی۔ دنوشا نے
گالے ٹیسٹ: سونل دنوشا کی سنچری کے باوجود سری لنکا 284 رن پر آل آو¿ٹ، ہندوستان کو 178 رن کی برتری


گالے، 17 اگست (ہ س)۔ سونل دینوشا کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 284 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 462 رن بنائے تھے ، جس سے اسے 178 رن کی مضبوط برتری حاصل ہوئی۔

دنوشا نے مشکلات سے دوچار سری لنکا کی اننگز کو سنبھالتے ہوئے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ اہم شراکت داریاں قائم کی۔ انہوں نے نروشن ڈکویلا کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 146 رن جوڑے۔ دنوشا نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور 100 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے مانو ستھار نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 76 رن کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ رویندر جڈیجا نے 57 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ جڈیجا ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں ہندوستانی گیندباز بن گئے۔

محض 90 رن پر پانچ وکٹیں، پھر ڈکویلا اور دنوشا نے سنبھالی اننگز

سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور اس نے 90 رن پر ہی پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد ڈکویلا اور دنوشا نے محاذ سنبھالا۔ ڈکویلا نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے تیز نصف سنچری تک بنائی، جبکہ دنوشا نے صبر کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے مل کر چھٹی وکٹ کے لیے سنچری پلس پارٹنرشپ مکمل کی۔ یہ ہندوستان کے خلاف سری لنکا کی اننگز میں پانچ ٹاپ بلے بازوں کے 100رن سے پہلے آوٹ ہو جانے کے بعد چھٹی وکٹ کے لئے دوسری 100رن سے زیادہ کی پارٹنرشپ رہی۔

ڈکویلا نے 80 رن بنائے لیکن پرسدھ کرشنا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر ان کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔ اس کے بعد جڈیجا نے کیشرا نوونتھا کو آو¿ٹ کر کے اپنے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 350 تک پہنچائی۔ پربھات جے سوریا نے سری لنکا کو فالو آن سے بچانے کے لیے تھوڑی دیر جدوجہد کی اور دنوشا کو اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری تک پہنچنے کا موقع دیا۔ تاہم ہندوستان نے سنچری مکمل ہونے کے فوراً بعد سری لنکا کی اننگز سمیٹ دی۔

ہندوستان کی اننگز 462 رن پر ختم ہوئی تھی

اس سے قبل ہندوستان نے دن کا آغاز 460/9 پر کیا لیکن وہ اس میں صرف دو رن کا اضافہ کرسکا۔ اسیتھا فرنینڈو نے پرسدھ کرشنا کو آؤٹ کر کے ہندوستانی اننگز 462 پر سمیٹ دی۔

سری لنکا کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا۔ محمد سراج اور مانو ستار نے ابتدائی دھچکے دیئے۔ ستار نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ایک وکٹ حاصل کی اور بعد میں ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لے کر اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔

رویندر جڈیجا نے دھننجے ڈی سلوا کو آؤٹ کرکے اپنی 349 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد دنوشا اور ڈکویلا نے سری لنکا کو باہر کرنے کی کوشش کی لیکن آخر کار ہندوستان نے ٹیم کو 284 رن پر آؤٹ کر دیا۔

مختصر اسکور:

ٹیم انڈیا: 462 (دیو دت پڈیکل 167، کے ایل راہل 82؛ پربھات جے سوریا 4/109، کیشرا نوانتھا 3/175)

سری لنکا: 284 رن (سونل دینوشا 100، نروشن ڈکویلا 80؛مانو ستھار 4/76 رن، رویندر جڈیجا 3/57 رن )۔

ٹیم انڈیا کی 178رن کی برتری ۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande