عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پی وی سندھو کے بعد ٹریسا-گایتری اور ارجن-ہری ہرن بھی دوسرے راؤنڈ میں
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کی ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی خواتین ڈبلز جوڑی اور ایم آر ارجن اور ہری ہرن امساکرونن کی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے پیر کو بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ-2026 کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ ٹریسا اور گایتری نے خ
عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پی وی سندھو کے بعد ٹریسا-گایتری اور ارجن-ہری ہرن بھی دوسرے راؤنڈ میں


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔

ہندوستان کی ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی خواتین ڈبلز جوڑی اور ایم آر ارجن اور ہری ہرن امساکرونن کی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے پیر کو بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ-2026 کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

ٹریسا اور گایتری نے خواتین کے ڈبلز کے راؤنڈ آف 64 کے مقابلے میں اسپین کی پاؤلا لوپیز اور لوسیا روڈریگز کو سیدھے گیم میں 21-9، 21-13 سے شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی نے آغاز ہی سے مقابلے پر گرفت برقرار رکھی اور دونوں گیمز آسانی سے اپنے نام کیے۔ اب راؤنڈ آف 32 میں 16ویں سیڈ امریکی جوڑی لارین لیم اور ایلیسن کوئن لی سے ٹریسا-گایتری کا مقابلہ ہوگا۔

مردوں کے ڈبلز میں 15ویں سیڈ ایم آر ارجن اور ہری ہرن امساکرونن نے بھی اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ ہندوستانی جوڑی کے خلاف آئرلینڈ کے اسکاٹ گلڈیا اور پال رینالڈز مقابلہ کر رہے تھے، لیکن آئرش جوڑی نے چوٹ کی وجہ سے مقابلہ درمیان میں چھوڑ دیا۔ اس وقت ہندوستانی جوڑی 21-16، 6-4 سے آگے تھی۔

ارجن اور ہری ہرن کا اگلا مقابلہ جنوبی کوریا کی 15ویں سیڈ جوڑی کانگ من ہاﺅک اور کی ڈونگ جو سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande