سی بی آئی نے پولیس سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
جموں, 17 اگست (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو نے جموں کے جانی پور پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر دانش حبیب کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔سی بی آئی کے مطابق 2024 بیچ کے سب انسپکٹر دانش حبیب نے ایک ازدواجی تنازعے کے سلسلے میں شکایت کنن
ACB


جموں, 17 اگست (ہ س)۔

مرکزی تفتیشی بیورو نے جموں کے جانی پور پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر دانش حبیب کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔سی بی آئی کے مطابق 2024 بیچ کے سب انسپکٹر دانش حبیب نے ایک ازدواجی تنازعے کے سلسلے میں شکایت کنندہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کے عوض مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد میں گفت و شنید کے بعد وہ 10 ہزار روپے لینے پر رضامند ہوگیا۔

ایجنسی نے بتایا کہ 16 اگست کو معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد اسی روز جال بچھایا گیا۔ کارروائی کے دوران سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کرتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

سی بی آئی نے کہا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande