
تمام مطالبات پورے کریں ورنہ 29 اگست کے بعد حکومت کو جواب دینا ہوگا منوج جرنگے
جالنہ، 17 اگست (ہ س)۔ مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر منوج جرنگے پاٹل نے ایک بار پھر حکومت کو واضح انتباہ دیتے ہوئے مراٹھا اور کنبی سماج سے متحد ہوکر اپنے مطالبات کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مغربی مہاراشٹر، کونکن، ممبئی، خان دیش، ودربھ اور مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے تمام علاقوں کے مراٹھا اور کنبی سماج سے کہا کہ جہاں بھی ان کے ساتھ ناانصافی ہو، وہاں متحد ہوکر مضبوطی سے اپنا موقف پیش کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے 29 اگست کو انتروالی ساراتی میں ہونے والے احتجاج کی تیاری کرنے کی اپیل کی۔
جرنگے پاٹل نے کہا کہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، خوفزدہ نہ ہوں اور خاموش نہ بیٹھیں، بلکہ مراٹھا اور کنبی سماج کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ 29 اگست کے احتجاج کے لیے سماج کے افراد پوری تیاری رکھیں۔ 29 اگست کو بھوک ہڑتال کا اعلان ن: اپنے آئندہ پروگرام کے بارے میں جرنگے پاٹل نے بتایا کہ وہ 20 سے 25 اگست کے درمیان ودربھ اور مراٹھواڑہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 29 اگست کو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ ان کے مطابق سماج کے تئیں ان کی جو ذمہ داری تھی، وہ انہوں نے پوری کردی ہے۔
جرنگے پاٹل نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ریاست کے تمام ماہرین اور مطالعاتی ماہرین کو مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 29 اگست کی بھوک ہڑتال کے دوران آئندہ حکومتی احکامات کس طرح جاری کیے جائیں، سابقہ حکومتی احکامات میں کسی ترمیم کی ضرورت ہے یا نہیں اور آئندہ کون سے اقدامات کیے جانے چاہئیں، ان تمام امور پر غور کے حوالے سے انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔
مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے کے پس منظر میں جرنگے پاٹل نے ایک بار پھر حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں، ورنہ 29 اگست کے بعد حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے سماج کے لوگوں سے احتجاج کے لیے تیار رہنے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں مراٹھا اور کنبی سماج کے مسائل پر متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے