زیر تعمیر ہاسٹل کا سلائیڈنگ گیٹ گرا، سیکورٹی گارڈ جاں بحق
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ نئی دہلی ضلع کے کے جی مارگ پر واقع زیر تعمیر ہاسٹل میں اتوار کی دوپہر ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ بجلی کنکشن کا کام کرنے کے دوران اچانک سلائیڈنگ گیٹ گر گیا، جس سے سیکورٹی گارڈ دھرم پال (50) شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہیں بے ہ
KG-MARG-FATAL-INCIDENT


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ نئی دہلی ضلع کے کے جی مارگ پر واقع زیر تعمیر ہاسٹل میں اتوار کی دوپہر ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ بجلی کنکشن کا کام کرنے کے دوران اچانک سلائیڈنگ گیٹ گر گیا، جس سے سیکورٹی گارڈ دھرم پال (50) شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہیں بے ہوشی کی حالت میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے لاپرواہی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق، 16 اگست کو شام تقریباً 5:08 بجے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ کے جی مارگ پر زیر تعمیر ہاسٹل کا ایک سلائیڈنگ گیٹ گرنے سے ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ہے۔

جب پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں معلوم ہوا کہ زخمی دھرم پال کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ دھرم پال ہردوئی ضلع کے گنیش پور گاو¿ں کے رہنے والے تھے۔ وہ زیر تعمیر ہاسٹل میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کرتے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران دھرم پال کے ساتھی کارکن برجیش تیواری (54) نے پولیس کو بتایا کہ دونوں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ڈیوٹی پر تھے۔

اتوار کی دوپہر، 12 سے 12:30 بجے کے درمیان، دو الیکٹریشن پہلے سے نصب سلائیڈنگ گیٹ پر بجلی کاکنکشن کرنے کا کام کر رہے تھے۔ اچانک گیٹ دھرم پال کی طرف گرا ، وہ اس کے نیچے دب گئے۔ پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گیٹ کس وجہ سے گرا اور بجلی کنکشن کے کام کے دوران مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں یا نہیں ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande