اے ایم یو کے شعبہ جغرافیہ میں 10 روزہ ریسرچ میتھڈلوجی کورس کی تکمیل
علی گڑھ, 17 اگست (ہ س)۔ شعبہ جغرافیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کے تعاون سے سماجی علوم میں 10 روزہ ریسرچ میتھڈلوجی کورس کی اختتامی تقریب شعبہ جغرافیہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہ
جغرافیہ


علی گڑھ, 17 اگست (ہ س)۔

شعبہ جغرافیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کے تعاون سے سماجی علوم میں 10 روزہ ریسرچ میتھڈلوجی کورس کی اختتامی تقریب شعبہ جغرافیہ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد اطہر انصاری تھے، جبکہ سابق ڈین، فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر سرتاج تبسم اور ڈین، فیکلٹی آف سائنس پروفیسر سید نوشاد احمد نے بطورمہمانان اعزازی شریک ہوئے۔ شعبہ جغرافیہ کے قائم مقام چیئرپرسن پروفیسر طارق محمود عثمانی نے تقریب کی صدارت کی۔

کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد امین نے مہمانوں اور شرکا کا خیرمقدم کیا اور کورس کے مقاصد اور اس کی علمی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر امین نے انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ، اے ایم یو انتظامیہ، معزز مہمانوں، ریسورس پرسنز، منتظمین اور شرکاء کی قیمتی معاونت اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد اطہر انصاری نے شعبہ جغرافیہ کی کاوشوں کو سراہا اور تحقیقی صلاحیتوں، تنقیدی فکر اور تحقیقی طریق ہائے کار میں سخت علمی اصولوں کی اہمیت پر زور دیا۔

پروفیسر طارق محمود عثمانی نے معیاری تحقیق اور علمی معیار کو فروغ دینے کے لیے شعبہ جغرافیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ کورس کی شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر صالحہ جمال نے کورس کی رپورٹ پیش کی۔

پروفیسر سید نوشاد احمد نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحقیق کی اہمیت اور متعلقہ تحقیقی موضوعات کے محتاط انتخاب پر زور دیا۔ پروفیسر سرتاج تبسم نے بین شعبہ جاتی تحقیقی طریق ہائے کار، جدت، علمی دیانت داری اور مسائل پر مبنی تحقیق کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

پروگرام کا اختتام ڈاکٹر ارشد امین کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande