
چرچ گیٹ انکم ٹیکس بھون میں لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں
ممبئی، 17 اگست (ہ س)۔ جنوبی ممبئی کے چرچ گیٹ علاقے میں واقع انکم ٹیکس بھون میں پیر کی دوپہر اچانک آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی نچلی منزل پر موجود افراد فوری طور پر عمارت سے باہر نکل گئے، جبکہ بالائی منزلوں پر موجود افراد احتیاطاً چھت پر چلے گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تقریباً 8 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ فائر بریگیڈ اہلکار آگ پر قابو پانے کے ساتھ اسے عمارت کی دیگر منزلوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تک واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
فائر بریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق انکم ٹیکس محکمہ کی 7 منزلہ عمارت میں لگی آگ کو محدود رکھنے کے لیے اہلکار مسلسل کارروائی کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انکم ٹیکس بھون میں محکمہ انکم ٹیکس کے کئی اہم دفاتر اور یونٹس کام کرتے ہیں۔ فائر بریگیڈ اور انتظامی افسران صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد ہی عمارت اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے