ریاست کی ترقی بی آر ایس کو ہضم نہیں ہو رہی : ریڈی
ریاست کی ترقی بی آر ایس کو ہضم نہیں ہو رہی : ریڈیحیدرآباد، 17 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں بھونگِیر کے رکن پارلیمنٹ (ایم پی) چاملا کرن کمار ریڈی نے پیر کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنماؤں کے ٹی راماراؤ اور ہریش راؤ پر وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی ک
ریاست کی ترقی بی آر ایس کو ہضم نہیں ہو رہی: ریڈی


ریاست کی ترقی بی آر ایس کو ہضم نہیں ہو رہی : ریڈیحیدرآباد، 17 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں بھونگِیر کے رکن پارلیمنٹ (ایم پی) چاملا کرن کمار ریڈی نے پیر کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنماؤں کے ٹی راماراؤ اور ہریش راؤ پر وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے ترقیاتی ایجنڈے کو تسلیم نہ کر پانے کا الزام لگایا۔

ایک بیان میں ایم پی نے کہاکہ ریڈی تلنگانہ سرکاری اسکول انٹیگریٹڈ اسکول اور ایک ‘بین الاقوامی پھل منڈی جیسے اقدامات کے ذریعے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ راما راؤ سیاست میں ‘فلمی بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی آر ایس اپنے دس سالہ دور حکومت کو ‘سپر ہٹ’ مانتی ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مدت کے دوران ریاست منافع سے نکل کر قرضے میں ڈوب گئی۔

کرن کمار ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں سرکاری اسکولوں کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ موجودہ حکومت تعلیمی شعبے کو نئی زندگی دینے اور کسانوں کے درمیان فصلوں کے تنوع (کراپ ڈائیورسیفیکیشن) کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں ریکارڈ پیداوار کے باوجود دھان کی خریداری کو لے کر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی پر بھی سوال اٹھائے۔

رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ریڈی حیدرآباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کو سرگرمی سے آگے بڑھا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مرکزی حکومت سے تعاون مانگ رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی آر ایس پر میٹرو کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگایا۔

‘حیڈرا’ کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شہری علاقوں میں سیلاب کو روکنے اور برساتی نالوں سے غیر قانونی قبضے ہٹانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے راما راؤ سے ذمہ داری سے بات کرنے کی اپیل کی اور مسٹر راما راؤ اور ہریش راؤ دونوں پر سیاسی فائدے کے لیے جھوٹے اور دکھاوے کے بیانات دینے کا الزام لگایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande