اولمپکس 2036 کی تیاری،وزیر اعظم مودی نے ملک گیر کھیلوں کے ہنر کی تلاش کی مہم کا اعلان کیا
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر اولمپکس 2036 کی میزبانی کے ہندوستان کے ہدف کا اعادہ کرتے ہوئے 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیےملک گیر کھیلوں کے ہنر کی تلاش کی مہم شروع کرنے کا اعلان
Sports-Olympics-2036-Talent-Hunt-PM-Modi


نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر اولمپکس 2036 کی میزبانی کے ہندوستان کے ہدف کا اعادہ کرتے ہوئے 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیےملک گیر کھیلوں کے ہنر کی تلاش کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کھیلوں میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کا مضبوط دعویدار بن کر ابھر رہا ہے۔

مودی نے کہا کہ اولمپکس میں تقریباً 40 کھیلوں اور 325 سے 350 مقابلے ہوتے ہیں، لیکن ہندوستان ان مقابلوں میں سے تقریباً دو تہائی مقابلوں میں حصہ نہیں لیتا اور نہ ہی کوالیفائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ہنر کو تلاش کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا،”ہندوستان 2030 میںدولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی بھی کرنے جا رہا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 2036 کے اولمپکس کا انعقادہندوستان میں ہونا چاہئے۔ ہندوستان ان کھیلوں پر خصوصی توجہ دے گا جن میں وہ حصہ نہیں لیتا یا کوالیفائی نہیں کرتا اور ٹیلنٹ کی تلاش کی مہم شروع کرے گا۔

ہر گاو¿ں، شہر اور اسکول میں ہنر کو تلاش کیا جائے گا

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2036 کے اولمپکس کی تیاری کے لیے ان بچوں کی شناخت ضروری ہے جو آج 5، 10 یا 15 سال کے ہیں۔ انہوں نے کہا،”ہمیں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں پر توجہ مرکوز کرنی ہے، اس لیے ہر گاو¿ں، ہر شہر اور ہر اسکول میں 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں کھیلوں کے ہنر کی نشاندہی کے لیےہنر کی تلاش کی مہم چلائی جائے گی۔“

انہوں نے کہا کہ منتخب ہونہار بچوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بہترین کھلاڑی بن کر بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی

ہندوستان نے حال ہی میں گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں 13 سونے، 17 چاندی اور نو کانسے سمیت کل 39 تمغے جیت کر چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔محدود کھیل مقابلوں میں حصہ لینے کے باوجود ہندوستان نے مکے بازی ، جوڈو، ویٹ لفٹنگ اور پیرا اولمپک مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکے بازی میں، ہندوستان نے 10 تمغے جیتے، جو دولت مشترکہ کھیلوں میں اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

ہندوستانی خواتین میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑیوں میں جیسمین لمبوریا، پریتی پوار، پریا گھنگھاس، ساکشی چودھری اور اروندھتی چودھری شامل ہیں۔ ویٹ لفٹنگ میں میرا بائی چانو، جوڈو میں اسمیتا ڈے اور پیرا ایتھلیٹکس میں شرمیلا دھنکر نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستانی کھلاڑی اب 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے آئیچی صوبے اور ناگویا میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande