بھارت بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ: کے ایل راہل 77 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ
گال، 15 اگست (ہ س)۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہفتہ کو بھارتی بلے باز کے ایل راہل 77 رنز کے اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ تیسرے سیشن کا کھیل شروع ہونے سے قبل راہل کو ہاتھ میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد ان
بھارت بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ: کے ایل راہل 77 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ


گال، 15 اگست (ہ س)۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہفتہ کو بھارتی بلے باز کے ایل راہل 77 رنز کے اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ تیسرے سیشن کا کھیل شروع ہونے سے قبل راہل کو ہاتھ میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔راہل تیسرے سیشن میں 162 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے اور دیودت پڈیکل کے ساتھ بھارتی اننگز کو مضبوطی فراہم کر رہے تھے۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 255 گیندوں پر 150 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔34 سالہ راہل چائے کے وقفے کے دوران اپنے بازو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تکلیف میں نظر آئے تھے۔ تیسرے سیشن کا کھیل شروع ہونے پر وہ پڈیکل کے ساتھ دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے، تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے فزیو کو میدان میں بلایا۔فزیو سے علاج کروانے کے باوجود راہل کی تکلیف برقرار رہی، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد میں انہیں سیڑھیاں چڑھنے میں بھی دشواری کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔راہل کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے سے بھارتی ٹیم کی اننگز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ تاہم، ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے، اس بارے میں فی الحال کوئی آفیشیل اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande