
ڈارون، 15 اگست (ہ س)۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف ڈارون میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن300 وکٹ مکمل کرکے تاریخ رقم کر دی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے نویں آسٹریلیائی گیند باز بن گئے ہیں۔
ہیزل ووڈ نے یہ کارنامہ اپنے کریئر میں 14ویں بار پانچ وکٹیں کی کامبابی کے ساتھ حاصل کیا۔ اب وہ 300 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیائی گیند بازوں کے کلب میں نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔
ہیزل ووڈ کے اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں اب چارگیندباز ہیں جنہوں نے کم از کم 300 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 300 سے زیادہ وکٹیں لینے والے چار گیندباز ایک ساتھ ٹیم کے بولنگ اٹیک کا حصہ ہیں۔
ہیزل ووڈ کا گیندبازی اوسط بھی متاثر کن رہاہے۔ آسٹریلیا کے نو گیندبازوں میں سے صرف گلین میک گرا (21.64)، پیٹ کمنز (22.21) اور ڈینس للی (23.92) کا اوسط ان سے بہتر ہے۔ ہیزل ووڈ کی اوسط 24.02 ہے۔
ہیزل ووڈ نے تیسرے دن بنگلہ دیش پر قہر برپایا
میچ کے تیسرے دن ہیزل ووڈ نے لنچ کے بعد گرنے والی چاروں وکٹیں اپنے نام کیں اور مجموعی طور پر چھ وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کی اننگز کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مہدی حسن میراز کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی نچلے آرڈر کی بیٹنگ کا خاتمہ کیا اور پھر عبادت حسین کو آو¿ٹ کر کے اپنی 300 ویں ٹیسٹ وکٹ تک پہنچ گئے۔
بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 426 رن پر آل آؤٹ ہو گیا تھا اور اسے آسٹریلیا پر 228 رن کی برتری حاصل ہے۔ مہدی نے لوور آرڈر کے ساتھ تقریباً 50 اوور تک بلے بازی کی اور نصف سنچری اسکور کی۔ بنگلہ دیش کی اننگز میں تنزید حسن کی پہلی ٹیسٹ سنچری کے علاوہ کپتان نجم الحسین شانتو اور مہدی کی نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اس سے قبل حسن محمود نے چھ وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو 198 رن پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران پانچ کیچ بھی چھوڑے، جس سے مہدی اور لوور آرڈر کے بلے بازوں کو اپنی اننگز کو بڑھانے کا موقع ملا۔ بنگلہ دیش نے اپنی عمدہ گیندبازی اور بلے بازی کی بدولت ٹیسٹ سیریز میں مضبوط پوزیشن قائم کر لی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد