
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کے مشہور کرکٹ کھلاڑیوں نے ہفتہ کو اہل وطنوں کو80 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔کئی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ملک کے لیے اپنے فخر اور حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا۔
عظیم کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر نے ہندوستانی ترنگے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یوم آزادی دلی مبارکباد! ‘۔ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شریس ائیر نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
ہندوستان کے اسپنر رہے انل کمبلے نے لکھا، ”یوم آزادی کی مبارکباد! جئے ہند۔“ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میتالی راج نے بھی اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ”سب کو 80 ویں یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد!“
دریں اثنا، سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہندوستانی ٹیم کی جرسی میں اپنی ایک تصویرکا اشتراک کرتے ہوئے ملک کے تئیں فخر کا اظہار کیا۔ کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لوگوں نے بھی 80 واں یوم آزادی مختلف طریقوں سے منایا، جس میں ملک کے لیے اپنے احترام اور حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد