راجوری میں ’بریگیڈیئر عثمان یادگار‘ تک ترنگا موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی
جموں،14 اگست (ہ س)۔ ہرگھرترنگا مہم کے تحت سرحدی گاؤں کلسیاں سے جھانگرمیں واقع بریگیڈیئرعثمان یادگار تک ترنگا موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں شہری و پولیس انتظامیہ کے افسران، اہلکاروں اور سرحدی علاقوں کے مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت ک
Rally


جموں،14 اگست (ہ س)۔

ہرگھرترنگا مہم کے تحت سرحدی گاؤں کلسیاں سے جھانگرمیں واقع بریگیڈیئرعثمان یادگار تک ترنگا موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں شہری و پولیس انتظامیہ کے افسران، اہلکاروں اور سرحدی علاقوں کے مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

ریلی میں تحصیلدار، بلاک ترقیاتی افسر، بلاک طبی افسر سمیت مختلف محکموں کے افسران و اہلکار شریک ہوئے۔ شرکا نے موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لہراتے ہوئے کلسیاں سے جھانگر تک سفر کیا اور قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قومی پرچم سے وابستگی کا پیغام دیا۔

یہ ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پریتم لال تھاپا کی مجموعی نگرانی میں نکالی گئی۔ سرحدی علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے ریلی کو خصوصی اہمیت دی اور قومی اتحاد و حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande