اپڈیٹ: تقسیمِ ہند کی یاد کے دن کے موقع پروزیراعظم نے قومی جذبے کو مضبوط کرنے کی اپیل کی
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تقسیمِ ہند کی یاد کے دن کے موقع پر قومی جذبے کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ’سبھاشِتم‘ میں کہا کہ محنت، کوشش اور عملی جدوجہد ہی قسمت کی معمار ہیں۔ وزیر اعظم نے آج صبح ایکس پر لکھا، ’’تق
تقسیمِ ہند کی یاد کے دن کے موقع پروزیراعظم نے قومی جذبے کو مضبوط کرنے کی اپیل کی


نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تقسیمِ ہند کی یاد کے دن کے موقع پر قومی جذبے کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ’سبھاشِتم‘ میں کہا کہ محنت، کوشش اور عملی جدوجہد ہی قسمت کی معمار ہیں۔

وزیر اعظم نے آج صبح ایکس پر لکھا، ’’تقسیمِ ہند کی یاد کے دن کے موقع پر ان تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے سلام، جنہوں نے اس ہولناک دور سے نکل کر ملک کی ترقی میںقابلِ قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ہمت اور صلاحیت سے دکھایا کہ نامساعد حالات میں بھی عزم کو کیسے کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ آئیے، خیرسگالی اور اتحاد کے قومی جذبے کو مزید مضبوط کریں۔‘‘

وزیر اعظم نے ’سبھاشِتم‘ بھی شیئر کیا، جس کا مفہوم ہے، ’’محنت، کوشش اور عملی جدوجہد سے ہی مختلف فنون، سائنس، تکنیکی مہارت، ہنر اور اختراع کو فروغ ملتا ہے اور کامیابی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اس لیے انسان کو قسمت کے بھروسے نہیں بیٹھنا چاہیے، بلکہ ہمت، محنت اور مسلسل کوشش کے ساتھ اپنے مقصد کی جانب آگے بڑھتے رہنا چاہیے، کیونکہ عملی جدوجہد ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے تقسیمِ ہند کے دوران پیش آنے والے المناک واقعات سے متاثر ہونے والے لوگوں کی قربانیوں اور حوصلے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنی محنت، عزم اور حوصلے سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خیرسگالی، اتحاد اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کریں اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande