ناسک میں ایس ٹی بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے تین افرادجاں بحق
ناسک، ممبئی ، 14 اگست (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے دیولا تعلقہ میں رامیشور پھاٹا کے قریب جمعہ کی علی الصبح ایس ٹی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے کی زوردار ٹکر میں موٹر سائیکل سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے
Nashik ST Bus Bike Collision Three Dead


ناسک، ممبئی ، 14 اگست (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے دیولا تعلقہ میں رامیشور پھاٹا کے قریب جمعہ کی علی الصبح ایس ٹی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے کی زوردار ٹکر میں موٹر سائیکل سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیولا پولیس اسٹیشن کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے دیولا دیہی اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ایس ٹی بس گزشتہ رات پونے سے ستنا کی جانب جارہی تھی۔ جمعہ کی علی الصبح بس بھباد باڑی گھاٹ سے نیچے اتر رہی تھی۔ رامیشور پھاٹا کے قریب پہنچنے پر بس کی سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے زوردار ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار تینوں افراد بس کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیولا پولیس اسٹیشن کے افسران اور اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مقامی شہریوں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا اور تینوں لاشوں کو دیولا دیہی اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ پولیس حادثے کی وجوہات کا بھی پتہ لگارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande