این ایچ آر سی نے فریدآباد میں زہریلی گیس سے ایک شخص کی موت کے معاملے کا ازخود نوٹس لیا
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہریانہ کے فریدآباد ضلع میں پیش آنے والے اس واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے، جہاں ایک فیکٹری میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
این ایچ آر سی نے فریدآباد میں زہریلی گیس سے ایک شخص کی موت کے معاملے کا ازخود نوٹس لیا


نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہریانہ کے فریدآباد ضلع میں پیش آنے والے اس واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے، جہاں ایک فیکٹری میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور فریدآباد کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فریدآباد ضلع کے سیکٹر-25 میں واقع ایک فیکٹری میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیسوں کے باعث ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد بغیر کسی حفاظتی آلات کے مین ہول میں اترے تھے۔ کمیشن نے رپورٹ میں تحقیقات کی موجودہ صورتحال، زخمی شخص کی صحت اور متوفی کے اہل خانہ کو دیے گئے معاوضے کی تفصیلات بھی شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande