ہماچل میں 19 اگست تک شدید بارش کی پیش گوئی، کئی اضلاع میں ایلو اور اورنج الرٹ
شملہ، 14 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون نے ایک بار پھر رفتار پکڑ لی ہے اور محکمہ موسمیات نے 19 اگست تک ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق، 2 اور 18 اگست کو الگ تھلگ مقامات پر شدیدسے انتہائی شدید ب
موسم


شملہ، 14 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون نے ایک بار پھر رفتار پکڑ لی ہے اور محکمہ موسمیات نے 19 اگست تک ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق، 2 اور 18 اگست کو الگ تھلگ مقامات پر شدیدسے انتہائی شدید بارش کی توقع ہے، جبکہ 1 اور 19 اگست کو کچھ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 20 اگست کو کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 14 اگست کو ریاست کے کچھ علاقوں میںشدید سے انتہائی شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 15 اور 16 اگست کے لیےایلو الرٹ ہوگا۔ اس کے بعد 17 اور 18 اگست کو دوبارہ اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 19 اگست کو ایلو الرٹ ہوگا، جبکہ 20 اگست کو موسم کا کوئی انتباہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اورنج الرٹ کے دنوں میں دریاو¿ں، ندیوں اور لینڈ سلائیڈنگ متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ریاست کے کئی حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اچھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش 91.1 ملی میٹر دھرم شالہ میں ریکارڈ کی گئی۔ دھرم شالہ اے ڈبلیو ایس میں 60.0 ملی میٹر، بلاس پور ضلع کی نینا دیوی میں 44.6 ملی میٹر، منڈی ضلع کے جوگیندر نگر میں 35.0 ملی میٹر، سولن ضلع کے نالا گڑھ میں 34.0 ملی میٹر، بلاس پور ضلع کے برہمانی میں 27.6 ملی میٹر اور بلاس پور صدر میں 25.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی جگہوں پر تیز بارش ہوئی۔ جبرہٹی، مراری دیوی، جوٹ، سندر نگر اور کانگڑا سے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے ریاست میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی صبح تک، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کی وجہ سے 140 سڑکیں بند تھیں۔ ان میں سے 52 سڑکیں منڈی ضلع میں، 37 کلّو میں اور 29 چمبا میں بند ہیں۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی کی 244 اسکیمیں اور 46 پاور ٹرانسفارمر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ منڈی ضلع میں 212 پینے کے پانی کی اسکیموں کے بند ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ سرمور ضلع کے راج گڑھ علاقے میں 35 ٹرانسفارمرز کی خرابی کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

دارالحکومت شملہ جمعہ کی صبح سے بادلوں کی لپیٹ میں ہے۔ ریاست کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ آسمان ابر آلود رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسون اگلے چند دنوں تک فعال رہے گا اور کئی علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔

مانسون کے موسم کے دوران 30 جون سے ریاست میں بارش سے متعلق مختلف واقعات میں 177 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 81 کچے اور پکے مکانات مکمل طور پر منہدم ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 292 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 14 دکانیں اور 243 مویشیوں کے شیڈ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

ریاست میں اب تک 955 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مختلف محکموں میں سب سے زیادہ نقصان محکمہ تعمیرات عامہ کو ہوا ہے۔ اکیلے محکمے کو 717 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ مسلسل فعال مانسون اور آنے والے دنوں کے لیے جاری کردہ الرٹ کے پیش نظر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande