منی پور میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد، کئی عسکریت پسند کارکن گرفتار
امپھال، 14 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مختلف اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ اس دوران کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے
منی پور


امپھال، 14 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مختلف اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ اس دوران کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے کئی سرگرم کارکنوں سمیت دیگر ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

14 اگست کو امپھال مشرقی ضلع کے پورم پاٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت آوا چنگ میں ایک کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے ایک 32 پستول، دو 12 بور ڈبل بیرل بندوقیں، 13 سنگل بیرل بندوقیں، ایک۔ 22 رائفلیں، دو 9 ایم ایم پستول، چھ ہینڈ گرینیڈ، تین باو¿فینگ وائرلیس سیٹ، مختلف صلاحیت کے 14 کارتوس، تین فساد مخالف گرینیڈ، ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برآمد کیے ۔

13 اگست کو ایس ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے میانگ امپھال پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت ایرونگ کھونو میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 102 مشتبہ ڈبلیو وائی گولیاں اور آٹھ مشتبہ ایس پی گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزموں کی شناخت للانگ چنگکھم ماکھا کے رہائشی باسمیم تھوئبا عرف حافظ الدین اور للانگ ڈیم ہیڈکوارٹر کے رہائشی محمد میرائمیوم عبدالکلام عرف بابائے کے طور پر ہوئی ہے۔

منی پور پولیس، سی آر پی ایف، کوبرا اور آر اے ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے کانگپوکپی ضلع کے جوپی اور کھوئروک دیہاتوں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران22 رائفلیں، پانچ سنگل بیرل بندوقیں، چار واکی ٹاکی سیٹ، چھ چارجر، 158 12 -بور کارتوس اور چھ خالی گولے برآمد کیے گئے۔اس دوران جوپی کے دونوں رہائشی ہینمنتھانگ ہاو¿کیپ (31) اور جامن لال کیپگن (25) کو حراست میں لیا گیا۔

12 اگست کو پٹسوئی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں، سی ڈی آر-بی پی آر نے اغوا اور گولہ باری کے معاملے میں یو این ایل ایف (کے) کے ایک مبینہ کیڈر، یمکھیبام بروجن (51) کو گرفتار کیا۔ 13 اگست کو سی ڈی او-آئی ڈبلیو نے آر پی ایف/پی ایل اے کے ایک مبینہ رکن ننگومبم ایبومچا میتئی (58) عرف بیرامنگول کو امپھال ویسٹ کے سگولبند مبودو منتری لیکائی میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

اسی سلسلے میں، سیکورٹی فورسز نے ضلع کاکچنگ کے علاقے کاکچنگ ارومپال سے آر پی ایف/پی ایل اے کے مبینہ فعال کیڈر ننگتھوجم کھیما میتئی عرف اناو (49) اور اموم انگوچا سنگھ عرف چمتھانگ (57) کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

سیناپتی ضلع کے کیلنجنگ گاوں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران پانچ ایس بی بی ایل بندوقیں، ایک 9 ایم ایم پستول، دو چینی دستی بم، مختلف صلاحیت کے 13 راو¿نڈ گولہ بارود اور 33 خالی کارتوس برآمد ہوئے۔

اس دوران چوراچاند پور ضلع پولیس اور سی آر پی ایف نے مقامی خواتین سی ایس اوز کے ساتھ مل کر سنگھات پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت ٹی کھجنگ گاو¿ں اور اس کے آس پاس ایک مہم چلائی اور شراب کی ایک غیر قانونی بھٹی کو تباہ کر دیا۔ جائے وقوعہ سے تقریبا 2,000 لیٹر ڈی آئی سی شراب، دھات کے 19 برتن، 24 چھوٹے ڈھول اور خشک خمیر کے دو ڈبے برآمد ہوئے۔

ناگالینڈ کے لونگا گاوں کے رہائشی املیکم لانگکومر (46) کو سیناپتی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے 446 گرام وزنی 37 صابن کے ڈبے اور ایک بولیرو گاڑی برآمد ہوئی۔

پولیس نے تمام مقدمات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande