فلم پروڈیوسر کی کار سے خاتون کو ٹکر، ڈرائیور کی غلطی پر پروڈیوسر کاغیر ذمہ دارانہ رد عمل
حیدرآباد ،13 اگست (ہ س)۔ ایک فلم پروڈیوسرکی کار سڑک پر چلنے والی ایک خاتون کوٹکر مار کر آگے نکل گئی، جس کے نتیجے میں خاتون کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کوہاسپٹل کے اخراجات ادا کرنے کے لیے کہاگیا، جس پرتنازعہ پید
فلم پروڈیوسر کی کار سے خاتون کو ٹکر، ڈرائیور کی غلطی پر پروڈیوسر کاغیر ذمہ دارانہ جواب


حیدرآباد ،13 اگست (ہ س)۔ ایک فلم پروڈیوسرکی کار سڑک پر چلنے والی ایک خاتون کوٹکر مار کر آگے نکل گئی، جس کے نتیجے میں خاتون کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کوہاسپٹل کے اخراجات ادا کرنے کے لیے کہاگیا، جس پرتنازعہ پیدا ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت کارپروڈیوسرکے ڈرائیور کے زیراستعمال تھی۔ مبینہ طور پرڈرائیورنے اچانک کارکوبے قابو کردیا اورسڑک سے گزرنے والی خاتون کوٹکرماردی۔ حادثے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی اوراس کے پیر میں فریکچرہوگیا۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پرعلاج کے لیے ہاسپیٹل منتقل کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق حادثے کے بعد انہیں پروڈیوسرکی جانب سے مبینہ طورپرفون کالزموصول ہوئیں اورہاسپیٹل کابل خود ادا کرنے کے لیے کہا گیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوال کیا کہ جب حادثہ پروڈیوسر کی کاراورڈرائیورسے متعلق ہے توعلاج کے اخراجات انہیں کیوں برداشت کرنے چاہئیں۔ رپورٹس کے مطابق پروڈیوسرنے مبینہ طورپرکہاکہ ڈرائیوران کی اجازت کے بغیر کارلے کرگیا تھا اور اگراہل خانہ چاہیں تو اس کے خلاف مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔ یہ بھی الزام ہے کہ پروڈیوسرنے کہا کہ ان کے پاس ہاسپٹل کے بل ادا کرنے یا پولیس اسٹیشن کے چکرلگانے کے لیے وقت نہیں ہے۔ پروڈیوسرکے مبینہ بیان کے بعدواقعہ پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں اور گاڑی کے مالک کی ذمہ داری اور ڈرائیور کی جانب سے گاڑی استعمال کرنے کی اجازت سے متعلق اموربھی زیر بحث آگئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات، گاڑی کون چلا رہا تھا، ڈرائیورکوگاڑی استعمال کرنے کی اجازت تھی یا نہیں اوردیگرمتعلقہ امور کی جانچ کی جارہی ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande