ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل کی یوم آزادی کے مدنظر پتنگ بازی کے دوران بجلی کی تاروں کے نزدیک خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل
نئی دہلی،13اگست (ہ س): قومی راجدھانی میں یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس موقع پرایک دیگر پسندیدہ شوق کے طور پر پتنگ بازی کی بھی طویل روایت رہی ہے۔ اس سلسلے میں شمال اور شمال مغربی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی
ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل کی یوم آزادی کے مدنظر پتنگ بازی کے دوران بجلی کی تاروں کے نزدیک خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل


نئی دہلی،13اگست (ہ س):

قومی راجدھانی میں یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس موقع پرایک دیگر پسندیدہ شوق کے طور پر پتنگ بازی کی بھی طویل روایت رہی ہے۔ اس سلسلے میں شمال اور شمال مغربی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرگرم پاوریوٹیلٹی ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے عوام سے پتنگ اڑاتے وقت بجلی کے کھمبوں، تاروں اور دیگر تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے قریب پتنگ اڑانے سے بجلی سے متعلق حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، بجلی سپلائی میں بھی خلل پڑ سکتا ہے اور عوامی تحفظ کے حوالے سے بھی خطرہ رہتا ہے۔ جیسا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ پتنگ اڑانے کے لیے استعمال ہونے والے مانجھے(جس پرلوہے کی پرت جمی ہوتی ہے) کے بجلی کی تاروں کے رابطے میں آنے پر بجلی کی تاروں کے ٹوٹنے اور کٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اتنا ہی نہیں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بڑے علاقے کی بجلی سپلائی میں خلل پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان خدشات کی روشنی میں اور حکومتی ضوابط کے مطابق ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاور گرڈ کے ارد گرد احتیاط برتیں اور پتنگ اڑانے کے لیے لوہے کی پرت والے مانجھے کی بجائے سوتی دھاگے کا استعمال کریں۔ بجلی کمپنی نے عوام سے مانجھا یا ’چائنیز مانجھا‘ کا استعمال نہ کرنے کی بھی گزارش کی ہے کیونکہ یہ اتنا تیزدھاردار ہوتا ہے کہ دو پہیہ گاڑی چلانے والوں، پرندوں وغیرہ کے بھی اس کے رابطے میں آنے پر زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے عوامی تحفظ کے حوالے سے اپنی عوامی بیداری مہم کو تیز کیا ہے اور اس بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک معلومات پہنچانے کے لیے جے جے کالونیوں اور آباد کاری کالونیوں میں میگا ریلیوں کے انعقاد کی تیاری کی ہے۔ کمپنی کے سوشل امپیکٹ گروپ (ایس آئی جی) نے 1,000 آبھا ممبران کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے مقامی کمیونٹیز میں بجلی سےتحفظ کے بارے میں بیداری کیا ہے۔ کمیونٹی بیداری کے علاوہ ڈسکام نے اپنی سبھی تنصیبات اور کچھ عوامی مقامات پر محفوظ پتنگ بازی کو فروغ دینے والے بینرز بھی آویزاں کیے ہیں، جو صارفین کو محفوظ پتنگ بازی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہیں۔

ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے ایف ایم ریڈیو چینل کے ساتھ بھی شراکت کرکے اپنی ایک خصوصی سوشل میڈیا سیریز بھی چلائی ہے اور محفوظ طریقے سے پتنگ بازی کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے بجلی سے حفاظت سے متعلق ویڈیو صلاح بھی جاری کی ہے۔ ڈسکام راجدھانی دہلی میں اپنے آپریشنل علاقوں میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں خصوصی بیداری کے سیشنز کا بھی اہتمام کر رہا ہے، تاکہ بچوں کو پتنگ بازی سے منسلک ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور انہیں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل اپنے ایڈوانسڈ ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم (اے ڈی ایم ایس) میں دستیاب جدید ترین جغرافیائی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ماضی میں جہانگیر پوری، منگل پوری، سلطان پوری، کراڑی، بھلسوا، براڑی، بادلی،کرالا، وزیرپور اور بوانا وغیرہ علاقوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ سروس/سپلائی میں رکاوٹوں کے رجحانات کا تجزیہ کرتا رہا ہے۔ پتنگ سے بجلی سپلائی میں خلل پڑنے کا زیادہ امکان ہے۔ محفوظ طریقے سے پتنگ بازی کا پیغام دیتے ہوئے ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل آپریشنز اینڈ سیفٹی کے چیف راج کمار رستوگی نے کہا کہ یوم آزادی ہم سبھی کے لیے حب الوطنی کی تقریبات منانے اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے کا دن ہوتا ہے اوراس موقع پر پتنگ بازی کی بھی قدیمی روایت ہے۔ ہم تمام شہریوں کومحفوظ طریقے سے تقریبات کاحصہ بننے اور بجلی کی اوور ہیڈلائنوں اور دیگر الیکٹریکل تنصیبات کے نزدیک پتنگ اڑانے سے نہ صرف بجلی سپلائی میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے بلکہ لوگوں کو بھی بجلی کے جھٹکے اور چوٹ لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ایسے میں حفاظت سے متعلق احتیاط کرکے محفوظ اور خوشی سے بھرپور طریقے سے جشن منایا جاسکتا ہے، یہی اس قومی تہوارکی اصل روح بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande