کینیڈین اوپن: سوئیتیک نے سویتولینا کو شکست دی، سیزن کے پہلے فائنل میں رائباکینا سے ہوگا مقابلہ
ٹورنٹو، 13 اگست (ہ س)۔ ایگا سوئیتیک نے شاندار واپسی کرتے ہوئے یوکرین کی ایلینا سویتولینا کو 6-3، 1-6، 6-3 سے شکست دے کر کینیڈین اوپن 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ رواں سیزن میں سوئیتیک کا پہلا فائنل ہوگا۔ فائنل میں ان کا سامنا قازقستان کی ایلی
کینیڈین اوپن: سوئیتیک نے سویتولینا کو شکست دی، سیزن کے پہلے فائنل میں رائباکینا سے ہوگا مقابلہ


ٹورنٹو، 13 اگست (ہ س)۔

ایگا سوئیتیک نے شاندار واپسی کرتے ہوئے یوکرین کی ایلینا سویتولینا کو 6-3، 1-6، 6-3 سے شکست دے کر کینیڈین اوپن 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ رواں سیزن میں سوئیتیک کا پہلا فائنل ہوگا۔ فائنل میں ان کا سامنا قازقستان کی ایلینا رائباکینا سے ہوگا۔

بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے مقابلے میں سابق عالمی نمبر ایک سوئیتیک نے پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا۔ تاہم سویتولینا نے دوسرے سیٹ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے سوئیتیک کی دو مرتبہ سروس بریک کی اور سیٹ 6-1 سے جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سویتولینا نے 3-2 کی برتری حاصل کرکے سوئیتیک پر دباو¿ بنا دیا تھا، لیکن پولینڈ کی اسٹار کھلاڑی نے شاندار تحمل کا مظاہرہ کیا۔ سوئیتیک نے اس کے بعد مسلسل چار گیم جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

فتح کے بعد سوئیتیک نے کہا، دوسرے سیٹ کے بعد مجھے معلوم تھا کہ اپنی تال اور اپنے کھیل کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مجھے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔ میچ کے دوران ایسا کرنا آسان نہیں ہوتا، پرسکون رہنا، تحمل برقرار رکھنا اور اپنی حکمت عملی پر قائم رہنا۔ مجھے خوشی ہے کہ تیسرے سیٹ میں میں نے ایسا کیا اور آخرکار اس کا فائدہ ملا۔ مجھے خود پر کبھی شک نہیں ہوا۔

سوئیتیک کے لیے رواں سیزن اب تک اتار چڑھاو¿ بھرا رہا ہے۔ وہ اس سال کسی بھی گرینڈ سلیم میں کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکی ہیں۔ میامی اوپن میں ہم وطن ماگدا لینیت سے دوسرے راو¿نڈ میں غیر متوقع شکست کے بعد انہوں نے اپنے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کرتے ہوئے وِم فِسیٹ کی جگہ فرانسسکو روئگ کو ذمہ داری سونپی تھی۔ ومبلڈن میں بھی سوئیتیک کو تیسرے راو¿نڈ میں الیگزینڈرا ایلا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں وہ دفاعی چمپئن کی حیثیت سے اتری تھیں۔

رائباکینا نے گاف کو ہرایا

دوسرے سیمی فائنل میں دوسری سیڈ ایلینا رائباکینا نے چوتھی سیڈ امریکہ کی کوکو گاف کو 5-7، 6-2، 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ رائباکینا نے ایک بار پھر پہلا سیٹ گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں انہوں نے جاپان کی ناو¿می اوساکا کو بھی تین سیٹوں میں شکست دی تھی۔ اب کینیڈین اوپن کے فائنل میں سوئیتیک اور رائباکینا آمنے سامنے ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande