سنکفیلڈ کپ: پرگیانانند کو کیمر نے شکست دی، تیسرے راونڈ کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے
سینٹ لوئس، 13 اگست (ہ س)۔ سنکفیلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے نوجوان گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند کا ناقابل شکست آغاز تیسرے راونڈ میں جرمنی کے ونسنٹ کیمر کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ختم ہوا۔ کالے مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے، 21 سالہ پرگیانانند کو رومانیہ کے سپر
پرگیانا


سینٹ لوئس، 13 اگست (ہ س)۔ سنکفیلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے نوجوان گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند کا ناقابل شکست آغاز تیسرے راونڈ میں جرمنی کے ونسنٹ کیمر کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ختم ہوا۔ کالے مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے، 21 سالہ پرگیانانند کو رومانیہ کے سپر شطرنج کلاسک چیمپئن کیمر نے شکست دی۔

اس شکست کے بعد پرگیانانند 1.5 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ امریکہ کے فابیانو کیروانا، جرمنی کے ونسنٹ کیمر اور امریکہ کے سیم سیوین مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔

امریکہ کے ویزلی سو نے ہم وطن فابیانو کیروانا کو شکست دے کر مقابلے میں واحد برتری حاصل کر لی ہے۔ سو کے اکاونٹ میں 2.5 پوائنٹس ہیں۔

فرانس کے میکسائم واچیئر-لاگراو اور ریاستہائے متحدہ کے لیون آرونین نے بالترتیب جووخیر سنداروف اور جارڈن وان فورسٹ کے خلاف اپنے میچ ڈرا کیے۔ دونوں کھلاڑی تین راو¿نڈ کے بعد دو دو پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کینزکپ میں تیسرے نمبر پر رہی دیویا

اس دوران ، کینز کپ میں ہندوستان کی دیویا دیشمکھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی گرینڈ ماسٹر الیگزینڈر کوسٹینیک کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر رہی۔

دیویا کی جیت کے ساتھ ان کے اکاونٹ میں دو پوائنٹس آگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کوسٹینیک کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پیچھے رہ گئی ہے۔

چین کے تان ڑونگئی اور ریاستہائے متحدہ کی ایلس لی 2.5-2.5 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہطورپرآخری پائیدان میں ہیں۔ دیویا اب مشترکہ ٹاپ پوزیشن سے صرف آدھا پوائنٹ پیچھے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande