راہل گاندھی نے غیر متناسب اثاثہ جات کے الزامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر کئی عرضیوں کو چیلنج کیا ہے جس میں ان کے پاس اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت
SC-Rahul-Gandhi-Case-His-Assets


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر کئی عرضیوں کو چیلنج کیا ہے جس میں ان کے پاس اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ 17 اگست کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

راہل گاندھی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس معاملے کو دہلی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔ مئی میں الہ آباد ہائی کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو راہل گاندھی کے اثاثوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ کرناٹک کے بی جے پی کارکن ایس وگنیش نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ راہل گاندھی کے پاس آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثے ہیں۔

اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے الزامات کی تصدیق کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ سی بی آئی یا ای ڈی قانون کے مطابق مناسب کارروائی کر سکتے ہیں۔ جولائی میں ایک سماعت میں، الہ آباد ہائی کورٹ نے سی بی آئی کے حلف نامہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے احکامات کی تعمیل نہیں کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande