تیرہ سال پرانے ملازمت سے متعلق معاملے میں سابق ترنمول رکن اسمبلی رویندر ناتھ چٹرجی کو ہائی کورٹ سے راحت
کولکاتا، 13 اگست (ہ س)۔ 13 سال پرانے ملازمت سے متعلق معاملے میں کٹوا کے سابق ترنمول کانگریس رکن اسمبلی رویندر ناتھ چٹرجی کو کلکتہ ہائی کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ عدالت نے فی الحال ان کے خلاف گرفتاری سمیت کسی بھی سخت کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس س
13 سال پرانے ملازمت سے متعلق معاملے میں سابق ترنمول رکن اسمبلی رویندر ناتھ چٹرجی کو ہائی کورٹ سے راحت


کولکاتا، 13 اگست (ہ س)۔

13 سال پرانے ملازمت سے متعلق معاملے میں کٹوا کے سابق ترنمول کانگریس رکن اسمبلی رویندر ناتھ چٹرجی کو کلکتہ ہائی کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ عدالت نے فی الحال ان کے خلاف گرفتاری سمیت کسی بھی سخت کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی عدالت میں جمعرات کو اس معاملے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جسٹس بھٹاچاریہ نے تبصرہ کیا کہ اس معاملے میں درج ایف آئی آر کا مقصد بادی النظر میں مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ اس کے بعد عدالت نے رویندر ناتھ چٹرجی کو 30 نومبر تک گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا۔

دراصل، 13 سال پرانے الزام کی بنیاد پر رواں سال یکم جولائی کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ راحت ملنے کے باوجود سابق رکن اسمبلی کو پولیس کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنا ہوگا۔

عدالت نے پولیس کو یہ بھی ہدایت دی کہ رویندر ناتھ چٹرجی کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے قبل انہیں کم از کم 48 گھنٹے کا نوٹس دینا ہوگا۔ معاملے کی اگلی سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔

مشرقی بردوان کے سینئر ترنمول رہنما رویندر ناتھ چٹرجی کو اس سے قبل بھی چھ الگ الگ معاملات میں عدالت سے گرفتاری سے تحفظ مل چکا ہے۔ تازہ حکم کے بعد انہیں فی الحال ایک اور معاملے میں راحت مل گئی ہے۔

رویندر ناتھ چٹرجی کٹوا اسمبلی حلقے سے چھ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور علاقے کے بااثر رہنماو¿ں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ سال 1996 سے انہوں نے پہلے کانگریس اور بعد میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر کٹوا سے انتخابات جیت کر اسمبلی میں نمائندگی کی۔

2026 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر انہیں کٹوا سے امیدوار بنایا تھا۔ تاہم، اس انتخاب میں انہیں بی جے پی امیدوار کرشن گھوش کے ہاتھوں 35 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande