
نئی دہلی 13 اگست(ہ س )۔
آج ابھی بعد نماز مغرب رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین صاحب قاسمی، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی وشیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے ، چاند نظر نہیں آیا اور کہیں سے رویت کی اطلاع نہیںملی۔اس لیے رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند تیس کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ کل بروز جمعہ 30 /صفرالمظفرہے اور بتاریخ15اگست 2026ئ بروز ہفتہ ماہ ربیع الاول ۱۴۴۸ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais