
لدھیانہ، 13 اگست (ہ س)۔جگراوں-رائے کوٹ روڈ پر بسیاں گاو¿ں کے نزدیک جمعرات کی دوپہر تقریباً 1 بجے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر تالاب میں جاگر ی۔ اس حادثے میں عام آدمی پارٹی کے تین کارکنان کی موت ہو گئی، جب کہ کار میں سوار دو دیگر افراد بال بال بچ گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ جگراوں سے 12 کلومیٹر دور رائے کوٹ کے قریب بسیاں قصبے میں پیش آیا۔ تیز رفتار کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھی، سڑک سے نیچے اتر کر تالاب میں جاگری۔اس حادثے میں عام آدمی پارٹی سے وابستہ بلکار سنگھ، وشال اور سندیپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کار میں سوار پانچوں افراد نکودر سے ڈڑباسے واپس آرہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مرنے والے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ کے قریبی تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ راحت اور بچاو مہم شروع کی گئی، کار اور لاشوں کو تالاب سے نکالا گیا۔ پولیس نے لاشیں سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔ حادثے کی وجہ اور گاڑی کی رفتار کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد