
نامکمل سہولیات کے با وجود صنعت نگر ٹائمز ہاسپٹل کا افتتاح کی تیاری، طبی ماہرین میں تشویشحیدرآباد، 13 اگست (ہ س)۔
تلنگانہ کے وزیراعلی اے. ریوَنت ریڈی 17 اگست کوصنَعت نگرمیں ٹائمزہاسپٹل کا افتتاح کرنے والے ہیں، تاہم اسپتال میں مکمل طبی سہولیات کی عدم دستیابی پرطبی ماہرین نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افتتاح کے وقت اسپتال میں ممکنہ طورپرصرف اوپی ڈی خدمات دستیاب ہوں گی، جبکہ کئی اہم طبی سہولیات ابھی تک مکمل طورپرفعال نہیں ہوئی ہیں۔ طبی ماہرین نے خاص طورپرکارڈیک کیئرجیسے اہم شعبوں کے لیے ضروری آلات کی عدم دستیابی پرسوالات اٹھائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اہم شعبوں کے لیے بعض بنیادی آلات بھی ابھی تک ہاسپٹل نہیں پہنچے ہیں۔ افتتاح میں اب صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں طبی ماہرین نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ افتتاح سے قبل اسپتال کی تمام ضروری خامیوں کو دورکیا جائے اوربنیادی انفراسٹرکچر، طبی آلات اورضروری خدمات کو مکمل طورپردستیاب بنایا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب سہولیات اورآلات کے بغیر اسپتال کا افتتاح مریضوں کو درکار معیاری طبی خدمات کی فراہمی کومتاثرکرسکتا ہے، بالخصوص ایسے مریض جوہنگامی یا خصوصی علاج کے محتاج ہوں۔ طبی ماہرین نے زوردیا کہ ہاسپٹل کوعوام کے لیے کھولنے سے قبل تمام ضروری سہولیات کو فعال کیا جائے تاکہ مریضوں کوابتدا ہی سے جامع اورمعیاری طبی خدمات فراہم کی جاسکیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق