پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ شدید ہنگامے اور تعطل کے درمیان پارلیمنٹ کے دونوں ایوان، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی ختم ہو گیا۔ شدید ہنگامے کے درمیان لوک
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔

شدید ہنگامے اور تعطل کے درمیان پارلیمنٹ کے دونوں ایوان، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی ختم ہو گیا۔

شدید ہنگامے کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس سے قبل جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ آج مانسون اجلاس کا آخری دن تھا۔ عام طور پر ایوان کی کارروائی شام تک چلتی ہے، لیکن آج تقریباً 11 بج کر 5 منٹ پر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ مانسون اجلاس کے آخری دن وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی ایوان میں پہنچے۔ 20 جولائی کے بعد پہلی مرتبہ امت شاہ ایوان میں نظر آئے۔

دوسری جانب راجیہ سبھا میں مانسون اجلاس کے آخری دن ’کان اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ کاری) ترمیمی بل، 2026‘ منظور کیا گیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہلدوانی میں ان کے پروگرام کے بعد مبینہ طور پر کیے گئے ’شدھی کرن‘ پروگرام کا معاملہ اٹھایا۔ اس کے فوراً بعد راجیہ سبھا کی کارروائی بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande