پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن بحث سے بھاگی : پارلیمانی امور کے وزیر
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ حکومت نے آج الزام لگایا کہ ملک کی جمہوری تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اپوزیشن بحث میں حصہ لینے سے بھاگتی رہی جبکہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن سے بار بار چرچا میں حصہ لینے کی اپیل کی جا تی رہی ۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس ک
PAR-MONSOON-SINE-DIE-RIJIJU


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ حکومت نے آج الزام لگایا کہ ملک کی جمہوری تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اپوزیشن بحث میں حصہ لینے سے بھاگتی رہی جبکہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن سے بار بار چرچا میں حصہ لینے کی اپیل کی جا تی رہی ۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے اختتام کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانسون نتائج کے نقطہ نظر سے اچھا رہا جس میں 12 بل منظور کئے گئے لیکن بحث کے نقطہ نظر سے یہ اچھا نہیں رہا۔ لوک سبھا کی کارروائی 19 فیصد چلی جبکہ راجیہ سبھا میں 39 فیصد کام کا ج ہوا۔

پارلیمانی امور کے دونوں وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور ایل مروگن، پارلیمانی امور کے سکریٹری نکنج دھر اور ایڈیشنل سکریٹری ستیہ پرکاش بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔رجیجو نے کہا کہ پارلیمانی بحث کے نقطہ نظر سے ہم خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تیس سال کا پارلیمانی تجربہ ہو گیا ہے لیکن اس بار ایسی بات دکھائی دی جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی یا سنی۔ پہلی بار نظر آیا کہ اپوزیشن بحث سے دور بھاگ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں اپوزیشن حکومت سے سوال کرتی ہے اور جواب مانگتی ہے لیکن یہاں اپوزیشن بحث سے دور بھاگتی رہی اور حکومت بحث کی اپیل کرتی رہی۔ یہاں تک کہ اپوزیشن نے وقفہ سوالات بھی نہیں چلنے دیا۔ وہ وزیر کا جواب سننے کے لیے تیار نہیں تھے۔

ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں ایک بل - پبلک امتحانات میں غلط طور- طریقوں کی روک تھام (ترمیمی) بل - کو چھوڑ کر دیگر 11 بل بغیر بحث کے منظور کیے گئے، حالانکہ راجیہ سبھا میں، کانگریس کے ایک گروپ کے علاوہ، زیادہ تر اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔

پارلیمانی امور کے وزیر نے کانگریس پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے بہت سے ممبران پارلیمنٹ اب سوچنے لگے ہیں کہ ان کا کام محض تختیاں لہرانا اور نعرے بازی کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا،”مجھے کانگریس کے نئے اراکین کے لیے برالگ رہا ہے۔ میں ایک حساس انسان ہوں، کانگریس کے اراکین پارلیمان کے درد کو سمجھ سکتا ہوں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اچھا گزرے گا۔

وزیر پارلیمانی امور نے پارلیمانی معاملات پر مثبت رپورٹنگ کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande