اے ایم یو کے شعبہ عمرانیات میں نئے طلبہ کے لئے اورینٹیشن پروگرام منعقد
اے ایم یو کے شعبہ عمرانیات میں نئے طلبہ کے لئے اورینٹیشن پروگرام منعقد علی گڑھ، 13 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات نے تعلیمی سیشن 2026-27 میں شعبہ اور ویمنس کالج کے بی اے اور ایم اے کے نووارد طلبہ و طالبات اور پی ایچ ڈی اسکالر
اورینٹیشن پروگرام


اے ایم یو کے شعبہ عمرانیات میں نئے طلبہ کے لئے اورینٹیشن پروگرام منعقد

علی گڑھ، 13 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات نے تعلیمی سیشن 2026-27 میں شعبہ اور ویمنس کالج کے بی اے اور ایم اے کے نووارد طلبہ و طالبات اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا، جس میں نئے طلبہ کو شعبے کے تعلیمی ماحول، سہولیات اور دستیاب مواقع سے واقف کرایا گیا۔

پروگرام سے یونیورسٹی کے سابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان نے خطاب کیا۔

شعبہ عمرانیات کے چیئرمین پروفیسر محمد اکرم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور نئے داخل ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اے ایم یو کے علمی ماحول اور اس کی شاندار فکری روایات سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ پر بلند علمی معیار، نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داری کے تئیں عزم برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

پروفیسر محمد گلریز نے طلبہ کو لگن کے ساتھ علم حاصل کرنے، مضبوط اخلاقی اقدار اپنانے اور جستجو، ڈسپلن اور زندگی بھر سیکھنے کے جذبے کو پروان چڑھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے لیے بامعنی خدمات انجام دیں۔

پروفیسر ایم محسن خان نے طلبہ سے بڑے خواب دیکھنے، سخت محنت کرنے اور اے ایم یو کی روایات کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تنقیدی فکر، جدت طرازی اور علمی دیانت داری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے طلبہ کو یونیورسٹی کی علمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر محمد صالحین نے ایک تعاملی نشست میں طلبہ کو نصابِ تعلیم، شعبے کی مختلف کمیٹیوں اور شعبہ و یونیورسٹی میں دستیاب سہولیات سے متعارف کرایا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شاذیہ فاروق فاضلی نے کی، جبکہ ڈاکٹر سید ندیم فاطمی نے اظہارِ تشکر کیا۔ پروگرام میں 100 سے زائد طلبہ، فیکلٹی اراکین اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande