ناسک پونے شاہراہ پر نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی بھی شدید زخمی
ناسک، 13 اگست (ہ س)۔ ناسک پونے شاہراہ پر شندے گاؤں پل کے قریب تیز رفتار نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارکنیم الدین بشیر الدین شیخ سڑک پر گرنے کے بعد ٹرک کے پچھلے پہیے کی زد میں آگئے اور
Nashik Pune Highway Accident


ناسک، 13 اگست (ہ س)۔ ناسک پونے شاہراہ پر شندے گاؤں پل کے قریب تیز رفتار نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارکنیم الدین بشیر الدین شیخ سڑک پر گرنے کے بعد ٹرک کے پچھلے پہیے کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ساتھی بھی شدید زخمی ہوا، جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق باغول نگر، وہیت گاؤں، ناسک روڈ کے رہائشی 60 سالہ کنّیم الدین شیخ صبح تقریباً آٹھ بجے اپنے دوست کے ساتھ کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل سے جارہے تھے۔ شندے گاؤں پل سے کچھ فاصلے پر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار نامعلوم ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے باعث شیخ سڑک پر گر گئے اور ٹرک کے پچھلے پہیے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد متوفی کے بیٹے رضوان شیخ نے مقامی شہریوں کی مدد سے اپنے والد کو فوری طور پر ناسک روڈ کے بٹکو اسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔حادثے میں موٹر سائیکل چلا رہا ان کا ساتھی بھی شدید زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے اور ٹکر مارنے والے نامعلوم ٹرک اور اس کے ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande