
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔
یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں، مدعو افراد اور عام لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) اپنے پورے نیٹ ورک کے تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے ہفتہ کی صبح 4:00 بجے میٹرو خدمات شروع کرے گا۔ یہ اطلاع جمعرات کو جاری ایک بیان میں دی گئی۔
بیان کے مطابق، 15 اگست کو مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق باقاعدہ خدمات شروع ہونے تک تمام لائنوں پر میٹرو ٹرینیں 30 منٹ کے وقفے سے چلیں گی۔ خصوصی مہمانوں اور مدعو افراد کے لیے بغیر کسی دشواری کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایم آر سی نے وزارتِ دفاع کو پہلے ہی جاری کیے گئے 1,30,000 خصوصی کیو آر ٹکٹ فراہم کیے ہیں۔
اس کے علاوہ وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے درست فزیکل ایڈمٹ کارڈ رکھنے والے مدعو افراد کو سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مقررہ میٹرو اسٹیشنوں پر خصوصی پیشگی جاری کیو آر ٹکٹ دیے جائیں گے۔
بیان کے مطابق لال قلعہ، جامع مسجد اور دہلی گیٹ میٹرو اسٹیشن یومِ آزادی کی تقریب کے مقام کے سب سے قریب ہیں۔ ان خصوصی کیو آر ٹکٹوں کے ذریعے کیے گئے سفر کا خرچ وزارتِ دفاع کی جانب سے ڈی ایم آر سی کو ادا کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ