
کلبرگی، 13 اگست (ہ س)۔
ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اتر پردیش کے رہائشی 23 سالہ محمد سمیر کو کلبرگی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ کلبرگی کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شرنپا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
پولیس کمشنر نے بتایا کہ سمیر سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں سے منسلک کچھ اکاو¿نٹس کے مسلسل رابطے میں تھا۔ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا کی نگرانی کے دوران موصول ہونے والی پختہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے رابطے میں رہنے والے بعض سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو پاکستان میں موجود افراد کے ذریعے چلائے جانے کا شبہ ہے۔ پولیس نے سمیر کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا ہے اور معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کلبرگی یونیورسٹی تھانہ علاقے میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ