آسام-اروناچل سرحدی تنازع کے درمیان ریاست کے ارکان پارلیمنٹ سے ملے کرن رجیجو
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ آسام اور اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان جمعرات کو دونوں ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد سرحد پر امن اور باہ
آسام-اروناچل سرحدی تنازع کے درمیان ریاست کے ارکان پارلیمنٹ سے ملے کرن رجیجو


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔

آسام اور اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان جمعرات کو دونوں ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد سرحد پر امن اور باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنا تھا۔

کرن رجیجو نے ایکس پر لکھا، آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان رشتہ بہت گہرا ہے، جو کئی نسلوں سے بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام پر قائم ہے۔ بات چیت کے ذریعے ہم اپنے اختلافات کو حل کر رہے ہیں اور اگرچہ ہر مسئلے کا حل نہ بھی نکلے، ہم اسی راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔ ممکن ہے ہماری سرحدیں الگ ہوں، لیکن ہمارے دل ایک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آسام-اروناچل پردیش کے سرحدی علاقے میں جمعرات کو شیلاپتھر-لیکابلی ہائی وے پر کشیدگی کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ آسام-اروناچل پردیش سرحد پر حال ہی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری اقتصادی ناکہ بندی آج پتھراو¿ میں تبدیل ہوگئی، جس میں دونوں جانب کے مظاہرین نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande