کچھ لوگ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں: کھرگے
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس کی سوچ پورے ملک کو جوڑنے اور متحد رکھنے کی ہے، جبکہ کچھ لوگ عوام میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی شاخ ’رچناتمک کانگریس‘ کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھرگ
کچھ لوگ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں: کھرگے


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس کی سوچ پورے ملک کو جوڑنے اور متحد رکھنے کی ہے، جبکہ کچھ لوگ عوام میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

کانگریس پارٹی کی شاخ ’رچناتمک کانگریس‘ کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ پورے ملک کو جوڑنا اور متحد رکھنا کانگریس کی سوچ رہی ہے۔ اس کے برعکس آج کچھ لوگ عوام میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ کھرگے نے الزام لگایا کہ حکومت مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان رہنماو¿ں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا، جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلا جائے۔

کھرگے نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اشتہارات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”مجھے افسوس ہوتا ہے کہ آج ٹی وی پر پان مسالہ، تیل اور بہت سی مصنوعات کے اشتہارات نشر کیے جاتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے ملک کے اچھے کاموں، آزادی کے ہیروز اور ان کے نظریات کی تشہیر کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے ہیروز کے نظریات اور ان کی خدمات کو نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے، تاکہ محب وطن نوجوان تیار ہوں۔ ملک کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو جوڑنے اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande