
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ہلدوانی میں اپنی ریلی کے بعد مبینہ شدھی کرن پروگرام پر کہا کہ اس طرح کا شدھی کرن ملک کو تقسیم کرنے کا کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلدوانی میں شدھی کرن کرنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ہلدوانی میں جو کچھ ہوا وہ ملک کے لیے صحیح نہیں ہے اور اس سے ملک کو تقسیم کرنے کا کام ہوتا ہے۔اس سے قبل راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ انہوں نے ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے ریلی میں کسی مذہب یا برادری کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے وہاں صرف لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔ کھرگے نے الزام عائد یا کیا کہ جلسہ گاہ سے ان کے نکلنے کے بعد بی جے پی کے لوگوں نے ا س جگہ کا شدھی کرن کیا۔ یہ قابل مذمت ہے۔
غور طلب ہے کہ ہلدوانی میں یہ تنازعہ کانگریس صدر کی ریلی کے بعد شروع ہوا ۔ ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں 8 اگست کو کانگریس کی ”وجے شنکھنااد ریلی“ منعقد ہوئی تھی۔ اس کے دو دن بعد، 10 اگست کو، اسی گراؤنڈ میں ”شری رام سینا چیریٹیبل سروس ٹرسٹ“ کی طرف سے ہون، پوجن اور مبینہ شدھی کرن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد یہ معاملہ سیاسی تنازعہ میں تبدیل ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد