جموں و کشمیر پولیس نے ہنگامی طور پر مدد فراہم کرنے کے لیے 112 سروس لانچ کیا
جموں, 13 اگست (ہ س): جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ہنگامی حالات میں عوام کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے نیشنل جنرل ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے تحت ڈائل 112 سروس فعال کردی۔ حکام کے مطابق یہ سہولت جموں زون کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے ذریعے دستیاب ہوگی، جس
Emergency


جموں, 13 اگست (ہ س): جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ہنگامی حالات میں عوام کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے نیشنل جنرل ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے تحت ڈائل 112 سروس فعال کردی۔ حکام کے مطابق یہ سہولت جموں زون کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے ذریعے دستیاب ہوگی، جس کے تحت عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایک ہی ہیلپ لائن کے ذریعے فوری مدد حاصل ہوسکے گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آگ لگنے، طبی ایمرجنسی، خواتین سے متعلق مدد، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں۔پولیس کی جانب سے جاری پوسٹروں میں عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام سے فوری مدد کے لیے ڈائل 112 کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande