
نئی دہلی، 13 اگست(ہ س)۔ مرکزی وزیر جے پی نڈا نے ملک بھر میں جاری عوامی شرکت کی مہم کے طور پر ترنگا یاترا اور ترنگا مہم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو شروع ہونے والی ترنگا یاترا اور ترنگا مہم 15 اگست تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت ترنگا یاتراو¿ں کو ملک کے شہروں سے دیہاتوں تک پہنچایا جا رہا ہے اور لوگ اس میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
نڈا نے کہا کہ جب ملک نے آزادی کے 75 سال مکمل کیے تو وزیر اعظم نریندر مودی نے 2022 میں مطالبہ کیا تھا کہ ترنگا مہم صرف ایک سرکاری پروگرام نہیں بلکہ ایک عوامی تحریک بننی چاہیے۔ اس کے بعد ملک بھر کے کروڑوں گھروں پر ترنگا لہرایا گیا اور لوگوں نے اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے بھی آج اپنی رہائش گاہ پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ترنگا لہرایا۔ اسے اپنے لیے خوش قسمتی کا موقع قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترنگا ملک کے اتحاد، فخر اور قومی جذبے کی علامت ہے۔
نڈا نے کہا کہ ہندوستان کو ایک آتم نربھر اوروکست بھارت ملک بنانے کے لیے ہم وطنوں میں حب الوطنی کا احساس ضروری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترنگا مہم میں شامل ہوں اور ملک کی ترقی کے عزم کو مضبوط کریں۔ ان کے مطابق، ہندوستان کو آتم نربھر اوروکست بھارت بنانے کا ہدف حب الوطنی اور اجتماعی کوششوں کے جذبے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی