ایل جی لداخ نے پہلے بین الاقوامی معیار کے مصنوعی آئس ہاکی رِنک کا افتتاح کیا
ایل جی لداخ نے پہلے بین الاقوامی معیار کے مصنوعی آئس ہاکی رِنک کا افتتاح کیا لداخ، 13 اگست (ہ س)۔ لداخ کے لیہہ میں سرمائی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑا فروغ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعرات کو این ڈی ایس اسٹیڈیم میں لداخ کے پہلے
Lg


ایل جی لداخ نے پہلے بین الاقوامی معیار کے مصنوعی آئس ہاکی رِنک کا افتتاح کیا

لداخ، 13 اگست (ہ س)۔ لداخ کے لیہہ میں سرمائی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑا فروغ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعرات کو این ڈی ایس اسٹیڈیم میں لداخ کے پہلے بین الاقوامی معیار کے مصنوعی آئس ہاکی رِنک کا افتتاح کیا۔ تقریباً 42 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس رِنک میں 24 گھنٹے چلنے والی کولنگ سہولت موجود ہے، جس کے باعث کھلاڑی سال بھر، موسم کی قدرتی صورتحال سے قطع نظر، آئس ہاکی کی تربیت حاصل کر سکیں گے۔

لداخ میں آئس ہاکی کے کھلاڑیوں کو اب تک قدرتی برف کے مختصر سیزن پر انحصار کرنا پڑتا تھا اور انہیں سال میں صرف دو سے تین ماہ تربیت کا موقع ملتا تھا۔ نئے رِنک سے اس پابندی کا خاتمہ ہوگا اور کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے مسلسل اور بہتر تیاری کر سکیں گے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 24 گھنٹے چلنے والی یہ سہولت لداخ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے سردیوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے لیے ضروری تسلسل کے ساتھ تیاری کا موقع ملے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ رِنک لداخ کو ہندوستان کے اہم سرمائی کھیلوں کے مراکز میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہاں سے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ سہولت لیہہ اور لداخ کے دیگر علاقوں سے نئے ٹیلنٹ کی شناخت اور اسے تربیت دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ اس سے کھیلوں کی سیاحت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande