این سی بی نے جموں میں ایک منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا
جموں , 13 اگست (ہ س): نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے جموں زونل یونٹ نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لوئر رگوڑہ علاقے سے 438 گرام مشتبہ ہیروئن برآمد کرکے کٹھوعہ کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق کارروائی 12 اگست کو خفیہ اطلاع
Drug


جموں , 13 اگست (ہ س): نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے جموں زونل یونٹ نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لوئر رگوڑہ علاقے سے 438 گرام مشتبہ ہیروئن برآمد کرکے کٹھوعہ کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق کارروائی 12 اگست کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ این سی بی ٹیم نے دلدلی علاقے اور دریا کے کنارے گھنی گھاس سے گزر کر مشتبہ افراد کو قابو کرنے کی کوشش کی۔

اسی دوران ایک ملزم کے ساتھی نے مبینہ طور پر ہتھیار لہرا کر این سی بی اہلکاروں کو دھمکایا۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک مجاز افسر نے محفوظ سمت میں فضا میں دو انتباہی فائر کیے۔

فائرنگ کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم مسلح شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کارروائی کے دوران بارڈر سکیورٹی فورس نے بھی این سی بی ٹیم کو معاونت فراہم کی۔

این سی بی نے مشتبہ ہیروئن ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ فرار ہونے والے مسلح شخص کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande