ہر گھر ترنگا مہم کے تحت وزیر داخلہ نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ اور ان کی اہلیہ نے جمعرات کو دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت ترنگا لہرایا۔شاہ نے ایکس پر لکھا، ”آج میں نے ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت اپنی رہائش گاہ
HAR-GHAR-TIRANGA-ABHIYAN-


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ اور ان کی اہلیہ نے جمعرات کو دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت ترنگا لہرایا۔شاہ نے ایکس پر لکھا، ”آج میں نے ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی یہ مہم آج ہر ہندوستانی کے دل میں حب الوطنی اور فخر کے جذبے کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ آج لاکھوں ہم وطن ترنگے کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور ’ایک بھارت‘ کے جذبے کو مضبوط کر رہے ہیں۔“

دریں اثنا، مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا لپ ڈل جھیل، شکارہ، ترنگا اور ایک لطف اندوز کرنے والا تجربہ! کشمیر کی خوبصورتی کے درمیان فخر سے لہراتا ہوا ترنگا،یہی تو نئے کشمیر کی شناخت ہے! یہاں، ہر دل میں امن ، ترقی اور ملک ک لئے فخر کا جذبہ ہے۔یہ صرف ایک نظارہ نہیں ہے،یہنئے کشمیر کی نئی توانائی ہے!۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande