وزیر تعلیم نے بہار ایجوکیشن سروس کے نئے مامور افسران کو تقرری نامہ سونپا
عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں :متھلیش تیواریپٹنہ، 13 اگست(ہ س)۔وزیر تعلیم متھلیش تیواری نے جمعرات کو بہار ایجوکیشن سروس کے 48 نو تقرر افسران کو تقرری نامہ دیا۔ وزیر اعلی سمراٹ چودھری کی موجودگی میں مقامی باپو آڈیٹوریم میں منعقدہ تقسیم تق
وزیر تعلیم نے بہار ایجوکیشن سروس کے نئے مامور افسران کو تقرری نامہ سونپا


عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں :متھلیش تیواریپٹنہ، 13 اگست(ہ س)۔وزیر تعلیم متھلیش تیواری نے جمعرات کو بہار ایجوکیشن سروس کے 48 نو تقرر افسران کو تقرری نامہ دیا۔ وزیر اعلی سمراٹ چودھری کی موجودگی میں مقامی باپو آڈیٹوریم میں منعقدہ تقسیم تقریب میں تیواری نے تمام نو تقرر افسران کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔وزیر تعلیم نے نئے تقرر ہونے والے افسران کو نصیحت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت معاشرے کی تشکیل میں محکمہ تعلیم کا کلیدی کردار ہے۔ افسران اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تمام افسران بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ 70ویں مشترکہ مسابقتی امتحان میں فائنلسٹ تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande