لداخ کے لیہہ میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
لداخ, 13 اگست (ہ س): مرکز کے زیر انتظام لداخ کے لہیہ میں جمعرات کی صبح 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ صبح 6 بج کر 5 منٹ پر آیا، جس کے باعث علاقے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ سے متعلق قومی مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10
Earthquake


لداخ, 13 اگست (ہ س): مرکز کے زیر انتظام لداخ کے لہیہ میں جمعرات کی صبح 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ صبح 6 بج کر 5 منٹ پر آیا، جس کے باعث علاقے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ سے متعلق قومی مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande