ای پی ایف او نے لیہہ میں پروویڈنٹ فنڈ کے دعووں کی کاروائی شروع کی
ای پی ایف او نے لیہہ میں پروویڈنٹ فنڈ کے دعووں کی کاروائی شروع کی جموں، 13 اگست (ہ س)۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے لداخ کے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پروویڈنٹ فنڈ کے دعووں کی کارروائی لیہہ سے ہی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے
ای پی ایف او نے لیہہ میں پروویڈنٹ فنڈ کے دعووں کی کاروائی شروع کی


ای پی ایف او نے لیہہ میں پروویڈنٹ فنڈ کے دعووں کی کاروائی شروع کی

جموں، 13 اگست (ہ س)۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے لداخ کے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پروویڈنٹ فنڈ کے دعووں کی کارروائی لیہہ سے ہی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک 42 دعووں کی منظوری دی جا چکی ہے، جن کی مجموعی رقم 14 لاکھ 32 ہزار 574 روپے ہے۔اس سے قبل لداخ سے متعلق پروویڈنٹ فنڈ کے دعووں کی کارروائی ریجنل آفس جموں سے کی جاتی تھی، جس کے باعث لداخ کے صارفین کو 650 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔

لیہہ سے مقامی سطح پر دعووں کی کارروائی شروع ہونے سے لداخ کے 7,800 سے زائد صارفین اور 2,700 اداروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد دعووں کے جلد از جلد نمٹارے کے ساتھ ساتھ صارفین کو طویل سفر کی زحمت سے نجات دلانا ہے۔ایڈیشنل سنٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر اجے کے مہرا نے کہا کہ لیہہ سے دعووں کی منظوری شروع ہونے سے لداخ میں ای پی ایف او کی خدمات مزید مؤثر اور قابل رسائی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خطے میں ’ایز آف لیونگ‘ اور ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ای پی ایف او کی جانب سے سٹیز 2.0 کو بھی نافذ کیا جا رہا ہے، جس سے دعووں کی خودکار کارروائی کو فروغ ملے گا اور دفتری سطح پر جسمانی مداخلت کی ضرورت کم ہوگی۔

مہرا کے مطابق ریجنل آفس لداخ کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ نئے دفتر کی عمارت کے حصول کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ مجوزہ دفتر میں صارفین کے لیے ماحول کو کنٹرول کرنے والے ویٹنگ ایریا سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande